ترقیاتی منصوبوں میں تیزی، شفافیت یقینی بنائی جائے : کمشنر

ترقیاتی منصوبوں میں تیزی، شفافیت یقینی بنائی جائے : کمشنر

ترقیاتی منصوبوں میں تیزی، شفافیت یقینی بنائی جائے : کمشنرفلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ مؤثر بنانے ،خراب فلٹرز تبدیل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں ترقیاتی پروگرامز اور عوامی فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے ۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، پنجاب سیٹیز پروگرام، مثالی گاؤں، بیوٹیفکیشن پراجیکٹس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے علاوہ جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈپٹی کمشنرز جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چنیوٹ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ کمشنر نے ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی کاموں میں تیزی لانے اور شفافیت ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے پنجاب سیٹیز پروگرام کے تحت جاری منصوبوں پر بریفنگ لیتے ہوئے باقی ماندہ کام جلد مکمل کرنے کا ٹاسک دیا، جبکہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ مؤثر بنانے اور خراب فلٹرز فوری تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر نے مثالی گاؤں پروگرام کے تحت منظور شدہ سکیموں پر فوری کام شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں میں واٹر سپلائی، ڈرینج، سٹریٹ لائٹس اور چلڈرن پارکس کی بحالی شامل ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی کی ہدایت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں