مسلح افراد کی شہری کے گھر پر فائرنگ ،خوف و ہراس
حیدر علی اپنے گھر پر مو جو د تھا ، ملزموں نے حملہ کر دیا ، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے گھر پر مبینہ طور پر فائرنگ کردی گئی۔تھانہ صدر کے علاقے میں حیدر علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے اس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور شدید فائرنگ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بعد ازاں ملزم فائرنگ کرتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔