وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار

وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر  نصب کرنے والا ڈرائیور گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ بلوچنی کے علاقے میں پولیس نے مسافر وین کے ڈرائیور کو کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ جس کی جانب سے مسافر وین میں نصب کیا گیا غیر معیاری اور خستہ حال گیس سلنڈر حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں