پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ
ملز موں نے تنویر کو جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے فراہم کیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ کوتوالی میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے تنویر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے فراہم کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔