مسلح افراد کا ماں اور بچوں پر تشدد، سنگین دھمکیاں
سمیرا کوثر اپنے بچوں کے ہمراہ موجود تھی ملزموں نے دھاوا بول دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح افراد کی جانب سے ماں اور بچوں کو قابو کرکے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ عثمان غنی میں سمیرا کوثر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر انہیں قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان بھی کیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔