ٹو بہ : یونیورسٹی آف کمالیہ میں بزنس ایکسپو 2026 کا افتتاح
طلبہ نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مختلف انوویٹو بزنس ماڈلز، منصوبے پیش کئے
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے یونیورسٹی آف کمالیہ میں منعقدہ بزنس ایکسپو 2026 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ ڈاکٹر یاسر نواب، اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی، سنڈیکیٹ ممبران محمد ملک شریف، میاں افتخار عارف، شاہد اقبال گجر اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے ۔طلبہ نے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مختلف انوویٹو بزنس ماڈلز، اسٹارٹ اپ پراجیکٹس اور کاروباری منصوبے پیش کیے ۔ ان منصوبوں کا مقصد نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو کاروباری میدان میں بروئے کار لاناتھا۔ایکسپو میں لوکل انڈسٹریز، کاروباری شخصیات اور بزنس کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی اور طلبہ کے تیار کردہ منصوبوں اور ماڈلز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا، طلبہ سے ان کے پراجیکٹس کے بارے میں معلومات حاصل کیں.