کمالیہ میں اچانک شدید آندھی نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کر دیا
کمالیہ(نمائندہ خصوصی )کمالیہ اور گردونواح میں اچانک آنے والی شدید آندھی نے نظامِ زندگی کو درہم برہم کر دیا۔
تیز ہواؤں کے ساتھ اٹھنے والے مٹی اور گرد و غبار کے طوفان نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث حدِ نگاہ انتہا ۔ کئی موٹر سائیکل سواروں کو راستہ روک کر محفوظ مقامات پر پناہ لینا پڑی۔دوسری جانب فیسکو ترجمان کے مطابق تیز آندھی کے باعث مختلف فیڈرز ٹرپ کر گئے ، جس سے شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔