پینسرہ :بیرسٹر گوہر کی ڈاکٹر نثار جٹ کے ڈیرہ پر تقریب میں شرکت ، کیک کاٹا گیا

پینسرہ :بیرسٹر گوہر کی ڈاکٹر نثار جٹ کے  ڈیرہ پر تقریب میں شرکت ، کیک کاٹا گیا

پینسرہ (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر علی گوہر کی ڈاکٹر نثار احمد جٹ کے ڈیرہ پر آمد،پارٹی کے 30ویں یومِ تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹا ۔

تقریب میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے پارٹی کے بانی نظریے ، جمہوری جدوجہد اور کارکنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی مزید مضبوطی اور ملک میں جمہوری اقدار کے استحکام کیلئے  کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں