پیر محل:ڈپٹی کمشنر کی کتے کے کاٹنے سے جاں بحق بچے کے لواحقین سے ملاقات

 پیر محل:ڈپٹی کمشنر کی کتے کے کاٹنے سے  جاں بحق بچے کے لواحقین سے ملاقات

پیرمحل (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے چک نمبر 331 نور پور تحصیل پیرمحل میں کتے کے کاٹنے سے جاں بحق معصوم بچے کے گھر کا دورہ کیا اور سوگوار خاندان سے ملاقات کی۔

اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل محمد زاہد اقبال بھی ہمراہ تھے ۔ڈی سی نے متوفی بچے کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے ، ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،انسانی جانوں کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔دوسری طرف تھانہ چٹیانہ پولیس نے کتے کے نامعلوم مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں