شادی شدہ خاتون مبینہ طور پر اغواء
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شادی شدہ خاتون کو زیورات، نقدی، موبائلز اور دیگر سامان سمیت مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں عبدالجبار نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی اہلیہ کو گھر سے اغواء کر لیا اور گھر سے زیورات، نقدی، موبائلز، کپڑے اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی لے گیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔