نامعلوم چور گھر سے زیورات، نقدی اور موبائلز سمیت دیگر سامان لے اڑے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان زیورات، نقدی، موبائلز اور دیگر سامان لے اڑے ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے چاندنی چوک کے رہائشی سجاد علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر اس کے گھر کا بیرونی دروازہ کھلا دیکھا اور گھر میں داخل ہوکر الماریوں سے زیورات، نقدی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کرد ی ہے ۔