ٹرک کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے کے الزم میں ڈرائیور حوالات بند

ٹرک کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے  کے الزم میں ڈرائیور حوالات بند

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹرک کھڑا کرکے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کھڑا کرکے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے کے الزام میں ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جو دیگر ٹریفک کے لئے مسائل کا سبب بن رہا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں