شیخ الحدیث حافظ عبد الکبیر علوی انتقال کر گئے ،سپردخاک کر دیا گیا

 شیخ الحدیث حافظ عبد الکبیر علوی  انتقال کر گئے ،سپردخاک کر دیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ملک کے ممتاز عالم دین ، استاذ العلماء شیخ الحدیث حافظ عبد الکبیر علوی 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ،مرحوم نے بیوہ، تین بیٹے اور سات بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔

مرحوم حافظ عبد الکبیر علوی شیخ الحدیث والتفسیر مولانا حافظ احمد اللہ علوی کے صاحبزادے ، شیخ الحدیث حافظ عبد العزیز علوی کے چھوٹے بھائی اور مولانا مجاہد علوی، قاری احمد شاکر اور قاری محمود الحسن کے والد محترم تھے ۔ ان کی نماز جنازہ انکے شاگردِ خاص مولانا عبدالوارث ظہیر نے پڑھائی جبکہ علامہ عبدالرشید حجازی نے انتہائی رقت آمیز انداز میں دعائے مغفرت کروائی، مرحوم کو سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں حافظ عبد العلیم علوی، مولانا محمد ہود، محمد بلال چودھری ایم این اے ، مرزا عبد الحفیظ انجم ، مولانا حبیب الرحمن خلیق، شیخ الحدیث مولانا نعمان بشیر، مولانا عبد الرحمن علوی ، محمد منیر علوی ، قاری محمود الحسن ، عبد الحلیم عاصم ، مولانا عبد الشکور ، الشیخ محمد انس مدنی، پروفیسر ڈاکٹر عتیق امجد، پروفیسر افتخار قدیر، پروفیسر نعمان بشیر، پروفیسر خبیب زاہد، قاری ارشد، مولانا محمد ارشد قصوری، مولانا عبد الخالق ، مولانا ابو بکر عائش سمیت ممتاز علماء ، اساتذہ و طلبہ، سیاسی و سماجی شخصیات، مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس کے ذمہ داران، عزیز و اقارب سمیت تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں