سکول جانیوالی 10سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا

سکول جانیوالی 10سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے سکول پڑھنے کیلئے جانے والی 10سالہ بچی کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں اکبر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی 10 سالہ بیٹی (ع)گھر سے سکول پڑھنے کے لئے گئی۔ جسے راستے سے ملزموں نے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں اور کمسن مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں