دیرینہ رنجش،مخالفین کا بہیمانہ تشدد اور استرے کے وار سے شہری شدید زخمی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے دیرینہ رنجش کی بناء پر شہری کو قابو کر کے بہیمانہ تشدد اور استرے کے وار کرکے زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے تنویر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بناء پر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا اور اس دوران تیز دھار استرے کے وار کرتے ہوئے شدید زخمی کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔