تاندلیانوالہ :بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

تاندلیانوالہ :بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

بجلی کی بندش سے کاروباری سرگرمیاں متاثر، شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ

تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا )تاندلیانوالہ شہر اور گردونواح میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ شہر اور گردونواح میں بجلی کی بار بار اور طویل بندش کے باعث نہ صرف گھریلو زندگی متاثر ہو رہی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں۔ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی عدم دستیابی سے گھروں میں چھوٹے بچے ، بزرگ اور مریض انتہائی پریشان ہیں۔ دوسری جانب دکانداروں اور چھوٹے کاروباری افراد نے کہا ہے کہ ان کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے ، شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں