ٹھیکریوالا :متحارب گروپوں میں فائرنگ،خاتون اور 2 بچے زخمی

ٹھیکریوالا :متحارب گروپوں میں فائرنگ،خاتون اور 2 بچے زخمی

لوگوں نے بھاگ کر اور گھروں میں چھپ کر جانیں بچائیں،38افراد کیخلاف مقدمہ

ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )ٹھیکریوالا میں دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ،خاتون اور 2 بچے زخمی ہو گئے ، پولیس نے دونوں گروپوں کے 28 نامزد جبکہ 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 74 ج۔ب میں نوید اور اقبال عرف بالا گروپوں کے درجنوں مسلح افراد نے گزشتہ روز ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، مقامی افراد نے بھاگ کر اور گھروں میں چھپ کر جانیں بچائیں،تاہم فائرنگ سے 35 سالہ صائمہ ،10 سالہ ارحم اور 7سالہ انوشہ زخمی ہو گئے ۔ متعدد گھروں اور فیسکو تنصیبات بھی متاثر ہوئیں جس کے باعث علاقہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ اطلاع  پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو ملزمان موقع فرار ہوگئے ۔پولیس نے کلاشنکوف،رائفلز،پسٹلز سمیت دیگر اسلحہ کے 200 سے زائد خول موقع سے قبضے میں لے کر زخمیوں کو علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں