حکام کی کارروائی، بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد

 حکام کی کارروائی، بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد

سول ڈیفنس نے برآمد آتش گیر مواد ناکارہ بنا دیا، ملزموں کیخلاف کارروائی شروع

مکوآنہ (نمائندہ دنیا )مکوآنہ خانوآنہ بائی پاس پر گودام پر سول ڈیفنس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں غیر قانونی آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گودام کی تلاشی لی تو اس دوارن وہاں سے بھاری مقدار میں خطرناک آتش گیر مواد ہو گیا جسے قبضے میں لے لیا گیا۔ سول ڈیفنس حکام کا کہنا ہے کہ آتش بازی کا یہ سامان بغیر اجازت اور حفاظتی اقدامات کے رکھا گیا تھا، بعد ازاں برآمد شدہ آتش بازی کے سامان کو سڑک پر جمع کر کے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے عملے کی مدد سے پانی ڈال کر مکمل ناکارہ بنا دیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہ ہو۔حکام نے مزید بتایا کہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں