ٹوبہ :میونسپل سروسز میں بہتری کیلئے اجلاس، صفائی، پر زور

ٹوبہ :میونسپل سروسز میں بہتری کیلئے اجلاس، صفائی، پر زور

سٹریٹ لائٹس، تجاوزات، پارکس اور دیگر شہری سہولیات پر بریفنگ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی زیر صدارت میونسپل سروسز میں بہتری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر طارق عثمان، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف آفیسر ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں اور ستھرا پنجاب پروگرام کے نمائندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں صفائی، سیوریج، سٹریٹ لائٹس، تجاوزات، پارکس اور دیگر شہری سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے ، سیوریج لائنوں کی بہتری، نکاسی آب کے مسائل کے فوری حل اور فیلڈ مانیٹرنگ تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے خراب سٹریٹ لائٹس کی بحالی، رات کے اوقات میں روشنی کے انتظامات بہتر بنانے ، پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آپریشن مزید مؤثر بنانے کا حکم دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں