چناب نگر :تجاوزات کیخلاف آپریشن دکانوں سے باہر رکھا سامان ضبط
چناب نگر(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد انس سعید کی نگرانی میں چناب نگر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، دکانوں سے باہر رکھا سامان ضبط کر لیا گیا،
آپریشن میں میونسپل کمیٹی چناب نگر کے عملہ اور پیرا فورس نے حصہ لیا اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمدانس سعید نے چیف افیسر میونسپل کمیٹی چناب نگر اور پیرا فورس کے عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ عوام الناس کی گزرگاہ پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔