ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ

میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر نے انتظامی و مالیاتی امور پر بریفنگ دی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیا اور میڈیکل سوشل آفس کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین نے ادارے کے انتظامی و مالیاتی امور پر بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے انتظامی شفافیت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔انہوں نے ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ فلاحی اقدامات کا تسلسل ایک مثبت اور احسن قدم ہے جو مریضوں کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔خالدہ رفیق نے کہا کہ اچانک دورے کا مقصد تمام امور کی جانچ پڑتال اور کارکردگی کا عملی جائزہ لینا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی کارکردگی کا گراف مزید بلند کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل سوشل آفیسرز اپنے ماتحت عملے کی کارکردگی پر مسلسل نظر رکھیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں