جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 99 ملز م گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں، 99 ملز م گرفتار

7 منشیات فروشوں سے 3 کلو 760 گرام چرس، 1 کلو 50 گرام ہیروئن برآ مد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیر نگرانی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 99 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائیوں کے دوران 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 کلو 760 گرام چرس، 1 کلو 50 گرام ہیروئن، 13 کلو 500 گرام بھکی اور 6 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔مزید برآں ناجائز اسلحہ رکھنے والے 13 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے 58 اشتہاری ملزمان اور 21 عدالتی مفروران کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں