سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت،کام سے روک دیا
عباس نگر میں سرکاری اہلکار محکمانہ امور انجام دے رہے تھے ، ملزموں نے مارا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں محکمانہ امور کی انجام دہی سے روک دیا گیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے عباس نگر میں سرکاری اہلکار محکمانہ امور کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر ان سے مزاحمت کرتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنا دیا اور محکمانہ امور کی انجام دہی سے بھی روک دیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔