ڈی سی جھنگ کا امتحانی مر کز کا دورہ عملہ کو ہدایات جاری

ڈی سی جھنگ کا امتحانی مر کز  کا دورہ  عملہ کو ہدایات جاری

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور جاری امتحانات کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے طلبائکی رول نمبر سلپس، شناخت اور دیگر ضروری دستاویزات کی پڑتال کے عمل کو خود مانیٹر کیا اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی عملہ کو ہدایت کی کہ وہ الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں اور امتحانی مراکز میں نقل کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں