بغیر لائسنس ڈرائیونگ کر نیوالے شہری کو حوالات میں بند کر دیا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کے لئے خطرے کی علامت بنا ہوا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔