این ٹی یو فیصل آباد میں جدید لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا

 این ٹی یو فیصل آباد میں جدید لیبارٹری کا افتتاح کر دیا گیا

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں کو سراہا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر (ستارہ امتیاز)، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کا سرکاری دورہ کیا۔دورے کے موقع پر ریکٹر / وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر راشد مسعود اور یونیورسٹی کی سینئر انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ چیئرمین نے یونیورسٹی میں جاری تعلیمی و ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور مستقبل میں ایسے مزید منصوبوں کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تمام ڈینز، ڈائریکٹرز اور شعبہ جات کے سربراہان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔

بعد ازاں یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا اور دعا کروائی۔چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نیشنل سینٹر فار کمپوزٹ میٹریلز کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان اور جاپان کی بین الاقوامی تعاون ایجنسی کی مشترکہ مالی معاونت سے حاصل جدید لیبارٹری آلات کے معیار کو سراہا۔چیئرمین نے سنٹر آف ایکسیلنس کے قیام پر یونیورسٹی کی قیادت، فیکلٹی اور متعلقہ ٹیموں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں