افواجِ پاکستان ملک کی سلامتی اور استحکام کی ضامن : فیسکو چیف

افواجِ پاکستان ملک کی سلامتی اور استحکام کی ضامن : فیسکو چیف

افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے نکالی گئی، شر کا نے نعرے بازی کی

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جڑانوالہ میں ایکسین فیسکو جڑانوالہ اسد علی شاہ کی زیر قیادت فیسکو افسروں اور ملازمین کی ایک بڑی ریلی فیصل آباد روانہ ہوئی فیسکو ہیڈکوارٹر میں تقریب میں بھرپور شرکت کی گئی۔یہ ریلی معرکہ حق کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے نکالی گئی۔ریلی کی قیادت چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر پنوں، ایس سی امیر خان، زون سیکرٹری سرکل ون چودھری امجد گجر اور ایکسین اسد علی شاہ نے کی، جبکہ مختلف ڈویژنز کے ایکسینز، ایس ڈی اوز اور فیسکو ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک افواج کے حق میں نعرے لگائے ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان ملک کی سلامتی اور استحکام کی ضامن ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں