پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

 پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو  زخمی حالت میں گرفتار

کراچی (آئی این پی) تھانہ شاہراہِ نور جہاں کی حدود کے ڈی اے گراؤنڈ نزد عبداللہ کالج کے قریب پولیس اور ڈکیٹ گینگ کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا۔

پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ملزم نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کی تھی، جس پر پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوا جس نے دریافت پر اپنا نام اسد اللہ ولد نور مصطفی بتایا۔ زخمی ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔ موقع سے موٹر سائیکل ، پستول اور 3 موبائل فون برآمد کر لیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں