ڈی آئی جی کا سپیشل برانچ کی کارکردگی اور سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ
اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سکیورٹی/اسپیشل برانچ رانا عمر فاروق نے سپیشل برانچ اسلام آباد کی مجموعی کارکردگی، سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اے آئی جی سپیشل برانچ کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے اسپیشل برانچ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، کے نائن یونٹ کی کارکردگی اور سیکیورٹی سے متعلق دیگر امور کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔