صدر زرعی ترقیاتی بینک کی آڈیٹر جنرل پاکستان سے ملاقات

صدر زرعی ترقیاتی بینک کی آڈیٹر جنرل پاکستان سے ملاقات

چھوٹے کسانوں کی بہتری ،دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں بینک کا اہم کردار ،مقبول احمد

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) صدر/سی ای او زرعی ترقیاتی بینک طاہر یعقوب بھٹی نے اسلام آباد میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان مقبول احمد گوندل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ 2023میں زرعی ترقیاتی بینک میں نافذ کی گئی ’’اصلاحات اور تبدیلی کی حکمتِ عملی‘‘ کے بارے میں بریفنگ دی، انہوں نے بتایا کہ زرعی ترقیاتی بینک مسلسل ریکارڈ مالیاتی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ ملک بھر میں تازہ گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کیلئے 900سے زائد روزگار کے مواقع بھی فراہم کیے گئے ہیں بینک اپنی ڈیجیٹل بینکاری مصنوعات اور خدمات کے ذریعے چھوٹے کسانوں تک زیادہ مؤثر انداز میں رسائی حاصل کر رہا ہے ۔ آڈیٹر جنرل مقبول احمد گوندل نے زرعی ترقیاتی بینک کی کارکردگی، چھوٹے کسانوں کی زندگیوں میں بہتری لانے اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں بینک کے کردار کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں