انکم سپورٹ ،مریم نواز بیوہ جات سروے کے نام پر مبینہ فراڈ

 انکم سپورٹ ،مریم نواز بیوہ  جات سروے کے نام پر مبینہ فراڈ

گوجرہ (نمائندہ دنیا)مختلف دیہات میں مبینہ طور پر نوسرباز گروہ سرکاری اسکیموں کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔

مبینہ فراڈیے خود کو حکومتی نمائندے ظاہر کر کے دیہات میں ٹیموں کی صورت میں پہنچتے ہیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور مریم نواز بیوہ جات سروے  کے نام پر سروے کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے سادہ لوح خواتین سے مبینہ طور پر ہزاروں روپے وصول کرتے ہیں۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ فی خاتون 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک وصول کیے جاتے ہیں۔

 اور بعد ازاں یہ افراد لاکھوں روپے بٹور کر غائب ہو جاتے ہیں، جبکہ متاثرہ خواتین اپنے سروے مکمل ہونے کا انتظار کرتی رہتی ہیں۔عوامی حلقوں نے کمشنر فیصل آباد اور ریجنل پولیس آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے تاکہ شہری مزید نقصان سے بچ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں