حلقہ کے عوام کی خدمت میرا عزم ہے :میاں عرفان منان
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ۔۔۔
حلقہ کے عوام کی خدمت اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کا عزم ہے نکاسی وفراہمی آ ب سمیت کروڑوں روپے کی لاگت سے کئی منصوبے مکمل اور کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ ماضی میں بھی اس حلقہ میں ان کے والد میاں عبدالمنان کی حکمت عملی سے تعلیم صحت اوراربوں روپے کے پراجیکٹس مکمل کئے گئے ۔