غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں بنانیوالے 2ڈویلپرز کیخلاف مقدمہ
ایف ڈی اے کی طرف سے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سکیموں کی چیکنگ کی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)بغیر اجازت رہائشی کالونیاں قائم کرکے پلاٹوں کی خرید و فروخت میں ملوث دو ڈویلپرز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ مرید والا کے علاقے میں فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران دو ڈویلپرز کو قواعد و ضوابط کے برعکس غیر قانونی طور پر کالونی کاٹ کر پلاٹ فروخت کرتے ہوئے پایا گیا۔ایف ڈی اے حکام کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی رہائشی سکیم میں سرمایہ کاری سے قبل متعلقہ ادارے سے اس کی منظوری ضرور چیک کریں تاکہ فراڈ اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔