ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر تعمیراتی کام کاآغاز

ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر تعمیراتی کام کاآغاز

منصوبے سے ماحولیاتی اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آ ئیگی :پراجیکٹ ڈائریکٹر

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی زیر قیادت ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں پراجیکٹ سائٹ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر حافظ اویس جمال نے ربن کاٹ کر تعمیراتی سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔ تقریب میں کنٹریکٹر کمپنی اور کنسلٹنٹ کے نمائندوں کے علاوہ غیر ملکی انجینئرز بھی موجود تھے ، جو منصوبے پر تکنیکی نگرانی اور معاونت کے لیے سائٹ پر پہنچے ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر حافظ اویس جمال نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی کام کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ایک جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے ، جس کی تکمیل سے شہریوں کو ماحولیاتی اور فضائی آلودگی کے مسائل سے بڑی حد تک نجات ملے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک اہم میگا پراجیکٹ ہے اور اس پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار کو مزید بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقررہ ٹائم فریم کے اندر منصوبے کی تکمیل انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ شہری جلد از جلد اس منصوبے کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں