آسٹریلوی ہائی کمشنر کا دورہ سیالکوٹ ایئر پورٹ ،سہولیات کی تعریف

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا دورہ سیالکوٹ ایئر پورٹ ،سہولیات کی تعریف

چیئرمین سیال حسن علی بھٹی کی بریفنگ ،دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

  اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) پاکستان میں تعینات آسٹریلین ہائی کمشنر ٹیموتھی کین نے گزشتہ روز سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ، چیئرمین سیال حسن علی بھٹی، وائس چیئرمین سیال وقاص افضل، ممبران بورڈ آف ڈائریکٹر ز اور سی ای او سیال نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر حسن علی بھٹی نے کہا آسٹریلین ہائی کمشنر کا دورہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے معزز ہائی کمشنر اور حکام کو ایئر پورٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ہائی کمشنر ٹیموتھی کین نے سیالکوٹ ایئر رپورٹ کو مثالی وژن کی زندہ مثال قرار دیا اور سیالکوٹ کی تاجر و کاروباری برادری کی کوششوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ خطے میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ اپنی مثال آپ ہے ۔چیئر مین سیال اور آسٹریلین ہائی کمشنرنے مستقبل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹریڈ کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں