اینٹی ڈینگی ٹیموں کا ایکشن ، پٹرل پمپ سیل ، فیکٹری کا چالان

اینٹی ڈینگی ٹیموں کا ایکشن ، پٹرل پمپ سیل ، فیکٹری کا چالان

ڈی سی راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس ، ڈینگی ٹیموں کی کا رکردگی کا جائزہ

  اسلام آباد(دنیا رپور ٹ )ڈی سی راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس میں اینٹی ڈینگی ٹیموں کی کا رکردگی کا جا ئزہ لیاگیا اور ہدایات جاری کی گئیں ۔ ا س موقع پر بتایا گیا کہ لاروا برآمد ہونے پر ایک پٹرول پمپ سیل جبکہ دودھ فیکٹر ی کا چالان کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر تحصیل اینٹومولوجسٹ اسامہ اظہار نے یونین کونسل 87 کا اچانک دورہ کیا ، اس دوران انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ معائنے کے دوران مین گرجا روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر اسے سیل کر دیا گیا بعد ازاں تحصیل اینٹومولوجسٹ نے ایک دودھ فیکٹری کا دورہ کیا جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پائے جانے پر فیکٹری کا چالان کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں