چودھری سالک کی جنیوا میں بین الاقوامی لیبر کانفرنس میں شرکت
سعودی نائب وزیر انسانی وسائل طارق الحمد سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو
اسلام آباد ( دنیا رپورٹ ) وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چودھری سالک حسین نے جنیوا میں منعقد ہونے والی 114ویں بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی جس میں محنت، روزگار اور افرادی قوت سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے ۔ اس موقع پر چودھری سالک حسین نے سعودی عرب کے نائب وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی، طارق الحمد سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس امر پر زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مفاد میں روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے تعاون کو مزید فروغ دیا جائے ۔وفاقی وزیر نے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مضبوط شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔