اسلام آباد میں ٹرائی فِٹ پلس ویلنَس سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد میں ٹرائی فِٹ پلس ویلنَس سینٹر کا افتتاح

ملک کے مختلف شہروں میں مزید 8سینٹر قائم کر ینگے ، سی ای او احمر اعظم

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) سعودی حمایت یافتہ فٹنس برانڈ ٹرائی فِٹ نے کراچی کے بعد اسلام آباد میں ٹرائی فِٹ پلس کا افتتاح کردیا ہے ۔ٹرائی فِٹ کے ملک بھر میں 6 فٹنس کلب ہیں، جہاں عالمی معیار کی سہولتیں، جامع فٹنس پروگرامز اور اعلیٰ تربیت یافتہ ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ کمپنی نے اپنے توسیعی منصوبے کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں مزید 8 سینٹر قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج جسٹس (ر) اطہر من اللہ، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی، معروف ٹی وی اداکارہ لیلیٰ زبیری، سینئر صحافی فہد حسین، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عثمان شوکت نے شرکت کی ۔تقریب میں میجر جنرل (ر) نجم الثاقب، کموڈور ناصر محمود، سعودی سرمایہ کاروں کی نمائندگی کرنے والے ٹرائی فٹ کے بورڈ ممبران شفقات خان ، ظفراللہ خان، معروف کاروباری شخصیات ضیا انصاری، جمال انصاری، عامر ہاشمی، ندیم انصاری جبکہ ایوانِ صدر کے ڈائریکٹر جنرل ضیا الرشید بھی موجود تھے ۔ٹرائی فِٹ کے بانی اور سی ای او احمر اعظم نے کہا ہمارا مقصد صحت مند معاشرے کی تشکیل، منظم فٹنس پروگرامز اور جدید سہولتوں کے ذریعے طویل المدتی ویلنَس کو فروغ دینا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں