گاڑی کھڑی کر کے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی کھڑی کر کے روڈ بلاک کرنے والے ڈرائیور کو قابو کر لیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مین روڈ پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جو ٹریفک حادثے کی وجہ بھی بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔