دوران ملازمت کمپنی کی بھاری مالیت کی رقم خوردبرد

دوران ملازمت کمپنی کی بھاری مالیت کی رقم خوردبرد

ملزم نے رقم کمپنی اکاؤنٹ سے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لی ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ملزم نے کمپنی کی بھاری مالیت کی رقم خوردبرد کر لی۔تھانہ سول لائن کے علاقے ستارہ ٹاور چوک میں خورشید نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم ان کے پاس ملازمت کرتا تھا۔ جس نے دوران ملازمت مبینہ طور پر بھاری مالیت کی رقم کمپنی اکاؤنٹ سے خوردبرد کرتے ہوئے ذاتی اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرلی۔ جس سے کمپنی کو بھاری مالیت کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں