ماڑی مائنر کا جھال مبینہ طور پر توڑنے کیخلاف کاشتکاروں کا احتجاج

ماڑی مائنر کا جھال مبینہ طور پر توڑنے  کیخلاف کاشتکاروں کا احتجاج

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شورکوٹ کے نواحی علاقے گھمن ماڑی کے قریب ماڑی مائنر سے گزرنے والی نہر کا جھال مبینہ طور پر توڑے جانے کے خلاف کاشتکاروں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ انہار کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار کے عملے نے چند ماہ قبل نہر کا جھال توڑ دیا تھا، جس کے باعث متعدد علاقوں اور زرعی اراضی تک پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ جھال توڑنے کے ساتھ ساتھ بھل کی صفائی بھی نہیں کی گئی، جس سے صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ۔تاہم اس حوالے سے محکمہ انہار کا مؤقف سامنے نہیں آ سکا۔احتجاج کرنے والے کاشتکاروں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے ، جھال کی بحالی اور پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں کے کسانوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں