پارک میں سیر کیلئے شہری کو لوٹنے کے بعد گولی مار دی
قاسم امین اپنے دوستوں کے ہمراہ پارک آ یا ہوا تھا ، ملزم مو قع سے فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پارک میں سیر و تفریح کے لئے آئے شہری کو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر لوٹنے کے بعد فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے گٹ والا پارک میں قاسم امین نامی شہری اپنے دوستوں کے ہمراہ سیر و تفریح کے لئے آیا ہوا تھا کہ اس دوران جھیل کے قریب موٹر سائیکل سوار تین ملز موں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی، موبائل فون، چھیننے کے بعد ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ شہری شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔