وفاقی حکومت بجٹ میں عوام کوتکلیف نہیں ریلیف دے گی : چودھری فقیرحسین
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ۔۔۔
وفاقی حکومت بجٹ میں عوام کوتکلیف نہیں ریلیف دے گی وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بجٹ سے قبل تاجروں اور صنعت کاروں کے وفدکے ساتھ ملاقات کاروباری دوست پالیسیوں کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی صنعتوں کے فروغ کیلیے کوشاں ہے ، جن سے ملکی پیداوار، برآمدات میں اضافہ اور ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے ۔ کاروبار دوست پالیسیوں سے ملکی معیشت مستحکم اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے ۔