بلدیاتی انتخابات کی آمد، سمندری میں سیاسی سرگرمیاں تیز
امیدوار مختلف سماجی تقریبات، خوشی و غمی کی محافل میں بھی شر یک ہو رہے
سمندری (نمائندہ دنیا)متوقع بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر شہر و علاقہ سمندری میں سیاسی سرگرمیاں تیزی سے شروع ہو گئی ہیں، جبکہ سیاسی بساط بچھنے کی تیاریاں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اپنی خدمات عوام کے سامنے پیش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ امیدوار مختلف سماجی تقریبات، خوشی و غمی کی محافل میں بھی نمایاں طور پر شرکت کر رہے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق اس بار بلدیاتی سیاست میں زیادہ تر نئے اور نوجوان چہرے سامنے آ رہے ہیں، جو پہلی مرتبہ انتخابی میدان میں اترنے کے لیے سرگرم ہیں۔سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ہی آئندہ دنوں میں سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی متوقع ہے۔