حضرت عثمان غنیؓ کی خدمات اسلامی تاریخ کا روشن باب :علما کرام

حضرت عثمان غنیؓ کی خدمات اسلامی تاریخ کا روشن باب :علما کرام

آپؓ شرم و حیا کے پیکر تھے ، بحیثیت خلیفہ فتنوں کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبدالرشید حجازی اور خالد محمود اعظم آبادی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیر المومنین، خلیفۃ المسلمین، کاتب وحی، مظلوم مدینہ، ناشر قرآن اور پیکر شرم و حیاء سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دینی، ملی، سیاسی و سماجی خدمات اور اشاعت اسلام کے سلسلے میں دی جانے والی قربانیاں اسلامی تاریخ کا روشن باب ہیں۔آپؓ شرم و حیا کے پیکر تھے ۔ آپؓ نے اپنا تمام مال و دولت اسلام کی خدمت کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں پیش کر دیا۔ آپؓ نے بحیثیت خلیفہ فتنوں کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں