اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کا امام بارگاہ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کا امام بارگاہ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ

محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے :ہدایت

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رنگزیب نے محرم الحرام کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے چیکنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے ، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ضروری احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر سکیورٹی سے متعلق دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن، بھائی چارے ، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے محرم الحرام کے دوران پرامن ماحول کے قیام کو یقینی بنائیں گے اور عزاداروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں