یونیورسٹی آف کمالیہ میں نئے تعلیمی سال کے داخلوں کا آغاز

 یونیورسٹی آف کمالیہ میں نئے  تعلیمی سال کے داخلوں کا آغاز

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )یونیورسٹی آف کمالیہ میں نئے تعلیمی سال 2026-27 کے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ۔

اس سلسلے میں وائس چانسلر ڈاکٹر یاسر نواب نے رجسٹرار ڈاکٹر رئیس انصاری اور کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر اویس کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ یونیورسٹی میں کمپیوٹنگ، بزنس، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، آرٹس، سوشل سائنسز سمیت متعدد انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔ داخلہ پورٹل یکم جون سے کھول دیا گیا ہے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا یونیورسٹی آف کمالیہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کیلئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں