ستھرا پنجاب کے افسروں اور ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ
معاشرے کے گمنام ہیروز خدمت کی روشن مثال قائم کر رہے :خالد سردار
پیرمحل (نمائندہ دنیا)سابق ضلعی ناظم چوہدری خالد سردار کی جانب سے ستھرا پنجاب کے افسروں اور ورکرز کے اعزاز میں ظہرانہ ، عیدالاضحی پربہترین خدمات پر گل پاشی اور خراجِ تحسین پیش کرتے پرتعیش کھانا سے تواضع کی گئی ۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر زاہد اقبال، چوہدری طارق مرکزی صدر انجمن تاجران،حاجی سردار ، حافظ عبید ارشدکونسلراور ستھرا پنجاب افسروں وقاص ارشد، رضوان سمیت تحصیل بھر کے ورکرز نے شرکت کی۔ خالد سردار نے عیدالاضحی پر تحصیل پیرمحل میں صفائی کے بہترین انتظامات پر ستھرا پنجاب پروگرام کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اورخطاب میں کہا یہ کارکن معاشرے کے گمنام ہیروز ہیں جو اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے کر عوامی خدمت کی روشن مثال قائم کر رہے ہیں شرکا نے صفائی عملے کی خدمات کو سراہتے کہا کہ انکی انتھک محنت کی بدولت عید کے دوران پیرمحل اور تحصیل بھر میں صفائی کے بہترین انتظامات ممکن ہوئے ۔