پٹواری اور منشی فرد کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت لیتے گرفتار

پٹواری اور منشی فرد کیلئے ڈیڑھ  لاکھ روپے رشوت لیتے گرفتار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )اینٹی کرپشن نے پٹواری محمدآصف اور منشی خالد کو ایک لاکھ 50ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا،

 کارروائی ڈویژنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ امجد شہزاد کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔سرکل آفیسراینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مجسٹریٹ کے ہمراہ ریڈ کے دوران پٹواری محمد آصف اور منشی خالد کو فرد اور انتقال کے اندراج کیلئے سائل سے رشوت لینے پر گرفتار کیااور نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...