پنڈی بھٹیاں :نکاسی آب کا نظام بند ،سڑکیں اور گلیاں جھیل

پنڈی بھٹیاں :نکاسی آب کا نظام بند ،سڑکیں اور گلیاں جھیل

بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ،شہری محصور ، کاروبار زندگی معطل ہو گیا

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )انتظامیہ میونسپل کمیٹی اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کی نااہلی سے موسم برسات کی دوسری بارش بھی پنڈی بھٹیاں کے شہریوں کیلئے رحمت کے بجائے زحمت بن گئی، نالوں اور نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے نکاسی آب کا نظام بند ہونے سے بارش کا پانی گلیوں بازاروں اور سڑکوں پر جھیل کامنظر پیش کرتا ر ہا اور گندا پانی گھروں اور د کانوں میں بھی داخل ہو گیا جس سے شہری گھروں میں مقید اور کاروبار زندگی بھی معطل ہو کررہ گیا ۔بارش کے بعد انتظامیہ نے ڈ سپوزل پمپس کی مدد سے پانی نکالنے کی کوشش کی لیکن جب تک گندگی سے آٹے نالے اور نالیاں صاف نہ ہوں گے پانی کا گزر کیسے ہو گا مجبوراً پانی نشیبی علاقوں اور پلاٹوں میں نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں مچھر اور مکھی کی افزائش بڑھنے کے ساتھ ساتھ وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر ماہ ستھرا پنجاب کی مد میں صفائی کے نام پر کروڑوں روپے قومی خزانہ سے خرچ ہو رہے ہیں جبکہ نالے اور نالیاں برسات سے قبل صاف نہیں ہو سکے جس سے شہر کا نکاسی آب کا نظام ٹھپ ہوکررہ گیا ، صفائی جیسے اہم مسئلہ پر منتخب نمائندے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ متاثرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں نالوں اور نالیوں کی فوری صفائی کروا کر نکاسی آب کے نظام کو ٹھیک کیا جائے اور ٹیکس کی رقم کرپشن کی نذر ہونے کی بھی شفاف انکوائری کروا کر ذمہ دار وں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...